کھانسی کے شربت معاملے میں مرکزی حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے: اکھلیش

کھانسی کے شربت معاملے میں مرکزی حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے: اکھلیش

 

لکھنؤ، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کو نشہ آور کھانسی کے شربت معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے جس نے بہت سے معصوم لوگوں کی جان لی ہے، اور مرکزی حکومت کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
مسٹر یادو نے جمعرات کو کہا کہ کھانسی کے شربت کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔ کوڈین پر مشتمل کھانسی کے شربت سنڈیکیٹ نے اپنے سمگلنگ کے کاروبار کو نہ صرف ریاست کے مختلف اضلاع بلکہ بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، نیپال، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ تک پھیلا دیا ہے۔ اس ممنوعہ نشہ آور شربت نے اب تک کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں لے لی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے کئی قریبی لوگ اور کئی عہدیدار بھی اس معاملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ریاست میں ایک ضلع، ایک مافیا کا غیر قانونی کاروبار عروج پر ہے۔ مزید یہ کہ یہ معاملہ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقے سے بھی جڑا ہوا ہے جہاں اب تک 38 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ زہریلے کھانسی کے شربت کے کاروبار میں ملوث مقامی مافیاز کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔
وزیر اعظم کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے اور مرکزی حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

About The Author

Related Posts

Latest News