سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیر کو پھٹکار لگائی، جانچ کے لیے ایس آئی ٹی بنانے کی ہدایت دی

سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیر کو پھٹکار لگائی، جانچ کے لیے ایس آئی ٹی بنانے کی ہدایت دی

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کو ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف ان کے "تضحیک آمیز" ریمارکس پر سرزنش کی اور ریاستی کیڈر کے تین انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کا حکم دیا۔
یہ حکم چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے دیا۔
اپنے حکم میں بنچ نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو کل تک ایس آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس دوران ملزم شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت عظمیٰ نے ملزم وزیر شاہ کو تحقیقات میں تعاون کرنے کا بھی حکم دیا۔
اپنے حکم میں، بنچ نے کہا، "ہم تین آئی پی ایس افسران پر مشتمل ایک ایس آئی ٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک آئی جی یا ڈی جی پی سطح کا افسر ہونا چاہیے۔ وہ سبھی ریاست کے باہر سے ہونے چاہئیں۔ یہ ایک لٹمس ٹیسٹ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست ہمیں ایس آئی ٹی رپورٹ پیش کرے۔ ہم اس پر کڑی نظر رکھنا چاہیں گے۔"
عدالت عظمیٰ نے یہ حکم ان کی (شاہ کی) درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا جس میں ازخود نوٹس کیس درج کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔

About The Author

Latest News