امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر تعمیری بات چیت ہوئی: حکومت

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر تعمیری بات چیت ہوئی: حکومت

 

نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کو کہا کہ وزیر تجارت پیوش گوئل کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کی اور دونوں فریقوں نے جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت تجارت اور صنعت نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ہندوستانی وفد نے 22 سے 24 ستمبر تک اپنے دورے کے دوران امریکہ کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریر اور ہندوستان میں امریکہ کے نامزد سفیر سرجیو گور سے ملاقاتیں کیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News