وزیر اعظم مودی نے جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا
On
نئی دہلی - وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا، "راجستھان کے جے پور کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے جان و مال کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے تئیں میری تعزیت ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو۔"
راجستھان کی راجدھانی جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایم ایس ایس) اسپتال کے ٹراما سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں اتوار کی رات دیر گئے آگ لگنے سے سات مریض ہلاک اور تین یا چار زخمی ہوگئے۔
About The Author
Related Posts
Latest News
09 Oct 2025 20:01:09
۔
وشاکھاپٹنم: آٹھویں نمبر کی بلے باز ریچا گھوش نے شاندار اور جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 94...