دہلی کو اس کا قدیم اور شاندار نام 'اندرپرستھ' دیا جانا چاہیے: کھنڈیلوال

دہلی کو اس کا قدیم اور شاندار نام 'اندرپرستھ' دیا جانا چاہیے: کھنڈیلوال

 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر دارالحکومت دہلی کا نام بدل کر 'اندرا پرستھ' رکھنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں مسٹر کھنڈیلوال نے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی کا نام 'اندرپرستھ' رکھا جانا چاہیے، جو اس کی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی تاریخ نہ صرف ہزاروں سال پرانی ہے بلکہ یہ ہندوستانی تہذیب کی روح اور پانڈووں کے ذریعہ قائم کردہ شہر 'اندرپرستھ' کی متحرک روایت کی بھی علامت ہے۔ آج دہلی کا یوم تاسیس ہے۔ یکم نومبر 1956 کو ریاستوں کی تنظیم نو ایکٹ کے ذریعے دہلی کو یونین ٹیریٹری قرار دیا گیا۔

About The Author

Related Posts

Latest News