لال قلعہ دھماکے کی سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: وزیر اعظم مودی

لال قلعہ دھماکے کی سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: وزیر اعظم مودی

 

تھمپو (بھوٹان)، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب پیر کی شام دیر گئے ہوئے دھماکے کی سازش کرنے والوں اور ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
گلوبل پیس فیسٹیول میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جو بھوٹان کے دو روزہ دورے پر ہیں، دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم بحران کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خوفناک دھماکے کی سازش کرنے والوں اور ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

About The Author

Related Posts

Latest News