اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک افسوسناک ہے: راہل گاندھی

اناؤ گینگ ریپ متاثرہ کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک افسوسناک ہے: راہل گاندھی

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے اناؤ اجتماعی عصمت دری کیس میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو دی گئی ضمانت اور احتجاج کرنے والی متاثرہ کے ساتھ کئے گئے سلوک پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بجائے اس کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے سوال کیا کہ عصمت دری کا شکار جو انصاف کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، اس کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے اور اگر پولیس کسی مظاہرین کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے تو یہ ناانصافی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News