ہندوستان کی بنیادی توجہ وینزویلا کے لوگوں کی بہبود اور حفاظت پر ہے: جے شنکر

ہندوستان کی بنیادی توجہ وینزویلا کے لوگوں کی بہبود اور حفاظت پر ہے: جے شنکر

 

لکسمبرگ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے وینزویلا میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی بنیادی توجہ وینزویلا کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت پر ہے۔
انہوں نے تمام فریقین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مذاکرات میں شامل ہوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرامن حل تلاش کریں۔
لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ زیویئر بیٹل کے ساتھ بات چیت میں، مسٹر جے شنکر نے وینزویلا کے ساتھ ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وینزویلا میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں حقیقی طور پر فکر مند ہیں اور اس میں شامل تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ مل بیٹھ کر ایک ایسے حل تک پہنچیں جو وینزویلا کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے بہترین مفاد میں ہو۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور بات چیت کے ذریعے پرامن حل پر زور دیا۔ وزارت نے وینزویلا کے عوام کی حمایت کا اعادہ کیا اور بحران کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی وزارت نے ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وینزویلا کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کراکس میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ برقرار رکھیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News