اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم "بھوت بنگلہ" 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار اور پریہ درشن 14 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ ’بھوت بنگلہ‘ سے پہلے اکشے اور پریہ درشن ’ہیرا پھیری‘، ’گرم مسالہ،‘ ’بھاگم بھاگ،‘ ’بھول بھولیا،‘ ’دے دانا دان‘ اور ’کھٹا میٹھا‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ وامیکا گبی، تبو اور پریش راول شامل ہیں۔ فلم میں آنجہانی اداکار بھی نظر آئیں گے۔
شوبھا کپور اور ایکتا آر کپور کی بالاجی ٹیلی فلمز، اکشے کمار کی کیپ آف گڈ فلمز کے ساتھ مل کر، "بھوت بنگلہ" بنا رہی ہیں۔
بالاجی موشن پکچرز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر جاری کیا۔ اس میں اکشے کمار کو لالٹین کے ساتھ ٹیلے پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے 15-05-2026۔ کیپشن میں لکھا ہے، "بنگلے سے خبریں، دروازے 15 مئی 2026 کو کھلیں گے۔ تھیٹرز میں ملتے ہیں۔"
