اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا

اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا

 

لکھنؤ، اتر پردیش میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے بعد جاری کردہ مسودہ ووٹر لسٹ پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے پی ڈی اے (او بی سی، دلت، اقلیت) کے زمرے سے ووٹرز کے ناموں کو جان بوجھ کر ہٹانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن کے نام پر ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو حذف کردیا گیا ہے، جس کا براہ راست اثر پی ڈی اے کمیونٹی پر پڑا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سارا عمل جمہوریت کو کمزور کرنے اور اپوزیشن کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News