کیرالہ - مودی نے تین امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی
اس کے علاوہ مسٹر مودی نے تھریسور-گرووایور مسافر ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ٹرین سے مسافروں کو خاصی راحت ملے گی۔
ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اطلاعات اور تشہیر) نے کہا کہ آج کا دن جنوبی ہندوستان میں ریل سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جھنڈی دکھا کر روانہ ہونے والی ٹرینیں مسافروں کو تیز، محفوظ، آرام دہ اور سستی سفر فراہم کریں گی۔
امرت بھارت وندے بھارت ایکسپریس کا ایک غیر ایئرکنڈیشنڈ ورژن ہے۔ اس میں کئی جدید ترین سہولیات ہیں جو ان کے سفر کو پرلطف بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج شروع کی جانے والی ٹرینیں کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور کرناٹک کو جوڑیں گی اور یہ ٹرینیں کم آمدنی والے گروپوں کو کافی فائدہ پہنچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریل سفر کی نوعیت بدل رہی ہے۔ ریلوے کے بیڑے میں وندے بھارت ایکسپریس، وندے بھارت سلیپر، اور امرت بھارت ایکسپریس جیسی ٹرینیں شامل ہیں، جو مسافروں کو خوشگوار اور پرلطف سفر فراہم کر رہی ہیں۔
