سیکھنے کے لیے سخت محنت ضروری ہے اور ترقی کی بنیاد ہے: آنندی بین

سیکھنے کے لیے سخت محنت ضروری ہے اور ترقی کی بنیاد ہے: آنندی بین

 

لکھنؤ، یوم جمہوریہ سے قبل اتوار کو جن بھون میں منعقدہ ثقافتی پروگراموں میں آدرش سیکنڈری اسکول، جن بھون اور گورنمنٹ گرلز ہوم، پارا (لکھنؤ) کی طالبات نے حب الوطنی کے گیتوں، رقصوں اور تقاریر کے ذریعے دلکش پرفارمنس دی۔ اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل بھی موجود تھیں۔
گورنر آنندی بین پٹیل نے بچوں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ضروری ہیں اور ان کا باقاعدگی سے انعقاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں پہچانا جائے اور صحیح سمت میں استعمال کیا جائے۔

About The Author

Related Posts

Latest News