اتر پردیش میں RO اور ARO امتحانات کے نتائج کا اعلان، 419 کامیاب

اتر پردیش میں RO اور ARO امتحانات کے نتائج کا اعلان، 419 کامیاب

 

پریاگ راج، اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (UPPSC) نے اتوار کی رات دیر گئے ریویو آفیسر (RO) اور اسسٹنٹ ریویو آفیسر (ARO) امتحان-2023 کے نتائج کا اعلان کیا۔ کمیشن کے سکریٹری اشوک کمار نے بتایا کہ امتحان میں کل 419 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن میں 338 ریویو آفیسر اور 81 اسسٹنٹ ریویو آفیسر شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق انیل پانڈے نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ آدتیہ پرتاپ سنگھ دوسرے اور لکشمی ورما تیسرے نمبر پر آئے۔
انہوں نے بتایا کہ RO/ARO مین امتحان 2 اور 3 فروری کو منعقد ہوا جس میں 5,930 امیدواروں نے حصہ لیا۔ اسسٹنٹ ریویو آفیسر کے عہدہ کے لیے ہندی ٹائپنگ ٹیسٹ 16 سے 19 فروری 2026 تک منعقد ہوا تھا۔ تمام خالی عہدوں کے لیے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدوار جشن منا رہے ہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News