ریاستوں کو گرمی کی لہروں سے متاثر ہونے والوں کے لیے پیشگی کارروائی کرنی چاہیے: NHRC

ریاستوں کو گرمی کی لہروں سے متاثر ہونے والوں کے لیے پیشگی کارروائی کرنی چاہیے: NHRC

 

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے 21 ریاستوں اور قومی راجدھانی دہلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ گرمی کی لہروں سے متاثر ہونے والوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی کارروائی کریں۔
این ایچ آر سی نے منگل کو کہا کہ کمیشن نے 21 ریاستوں اور قومی راجدھانی دہلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک میں شدید گرمی کی لہروں سے متاثر لوگوں کی حفاظت کے لیے قبل از وقت کارروائی کریں اور راحتی اقدامات کو نافذ کریں۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News