دہلی کے وویک وہار میں آگ لگنے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی: دہلی پولیس

دہلی کے وویک وہار میں آگ لگنے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی: دہلی پولیس

 

نئی دہلی، مشرقی دہلی میں شاہدرہ کے وویک وہار علاقے میں اتوار کی علی الصبح ایک چار منزلہ عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں نو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وویک وہار پولس اسٹیشن کو اتوار کی صبح تقریباً 3:48 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی، جس کے بعد سینئر افسران بی-13، وویک وہار فیز-I میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق آگ نے دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کے فلیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشنز کے دوران تقریباً 15 افراد کو بچا لیا گیا۔ معمولی زخمی ہونے والے دو افراد کو گرو تیگ بہادر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
مجموعی طور پر 12 فائر انجن، ڈی ڈی ایم اے کے اہلکار، ٹریفک افسران اور مقامی پولیس کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں نو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News