خواتین ریزرویشن کے نام پر حد بندی بل پیش کیا گیا تو کانگریس سخت مخالفت کرے گی: پرمود تیواری

خواتین ریزرویشن کے نام پر حد بندی بل پیش کیا گیا تو کانگریس سخت مخالفت کرے گی: پرمود تیواری

 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے کہا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے 'خواتین ریزرویشن بل' کے نام پر حد بندی بل پیش کرنے کی کوشش کی تو کانگریس اس کی سخت مخالفت کرے گی۔
مسٹر تیواری نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ماضی میں بھی خواتین کے ریزرویشن کی حمایت میں رہی ہے، آج بھی اس کی حمایت میں ہے، اور مستقبل میں بھی رہے گی، لیکن خواتین کے ریزرویشن کے نام پر کسی اور ایجنڈے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو حد بندی بل پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کرنے کے بجائے آل پارٹی میٹنگ بلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں حد بندی سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے پہلے اس سلسلے میں ایک خط بھیجا تھا، اور اب کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی وزیر اعظم کو خط لکھ کر آل پارٹی میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News