مودی نوجوان مخالف وزیراعظم ہیں، ناکام وزیر تعلیم کا استعفیٰ بھی قبول نہیں کرسکتے: راہول گاندھی

مودی نوجوان مخالف وزیراعظم ہیں، ناکام وزیر تعلیم کا استعفیٰ بھی قبول نہیں کرسکتے: راہول گاندھی

 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سخت گیر نوجوان مخالف وزیر اعظم قرار دیا۔

پیر کو یہاں ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی اتنے نوجوان مخالف ہیں کہ وہ ناکام وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا ایک جائز سوال ہے اور اس کا جواب دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کئی سالوں سے اس مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں، لیکن مسٹر مودی نے اس پر توجہ نہیں دی، جس سے نوجوانوں میں کافی مایوسی پائی جاتی ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News