معروف بالی ووڈ اداکارہ منداکنی 63 برس کی ہو گئیں
۔
1985 میں منداکنی نے فلم ’’میرا ساتھی‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی۔ اسی سال ان کی فلم "رام تیری گنگا میلی" ریلیز ہوئی جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ راج کپور کی پروڈیوس اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راجیو کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی کامیابی نے منداکنی کو ہندی سنیما میں ایک الگ پہچان دی۔
منداکنی کو فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس کردار کے لیے راج کپور کی پہلی پسند پدمنی کولہاپورے تھیں، لیکن انھوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
"رام تیری گنگا میلی" کی کامیابی کے بعد، منداکنی کئی فلموں میں نظر آئیں، جن میں "جال،" "لوہا،" "ڈانس ڈانس،" "جیتے ہیں شان سے،" "کمانڈو،" "تیزاب،" اور "جنگباز" شامل ہیں۔ 1996 کی فلم ’’زوردار‘‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔
اپنے فلمی کیریئر کے دوران منداکنی کا تعلق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ بھی رہا۔ وہ اکثر کرکٹ کے میدان پر داؤد کے ساتھ نظر آتی تھیں، حالانکہ منداکنی نے بار بار ان افواہوں کی وضاحت کی تھی۔
1990 میں، منداکنی نے بدھ مت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر کاگیور ٹی رنپوچے ٹھاکر سے شادی کی۔ فی الحال منداکنی فلم انڈسٹری سے دور ہیں اور اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہیں۔
