یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے خلاف 20 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے خلاف 20 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں


صنعا،  یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد فضائی حملوں کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے مطابق تعز کے الضباب محاذ، البیضاء اور مغربی ساحلی علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں، فوجی گاڑیوں، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
 یمنی فوج کے مطابق تعز میں التبہ السوداء اور جبل المنعم کے حوثی ٹھکانوں اور بیرکوں پر تین فضائی حملے کیے گئے، جبکہ المخا، ذو باب اور ’’صندوق القتل‘‘ کے علاقے میں بھی حوثی عناصر اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنایا گیا۔ فوج نے کارروائیوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ دوسری جانب یمنی وزیراعظم شائع الزندانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں حوثیوں کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں یمن کی حدود سے آگے بڑھ چکی ہیں اور ایرانی ایجنڈے کے تحت ملک کے تزویراتی محل وقوع کو علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے خطرے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اب تک یمن میں کم از کم 76 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جبکہ عالمی ادارہ برائے مہاجرت نے خبردار کیا ہے کہ حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت کے باعث نقل مکانی کا بحران تیزی سے سنگین ہورہا ہے۔
جبوتی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 1400 افراد یمن سے فرار ہوکر جبوتی پہنچے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بے گھر افراد شمالی جبوتی کے شہر اوبوک پہنچے ہیں اور مزید افراد کی آمد متوقع ہے۔
یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر فولکر ترک سے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کی کشیدگی سے انسانی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ باب المندب تک پھیلنے سے شہریوں، بین الاقوامی بحری آمدورفت اور سپلائی چینز کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News