وزیر اعظم نے منگل کو سموتساری کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سموتسری کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انسانی رویے کی رہنمائی اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے درگزرکرنے ، ہمدردی ، عاجزی اور خیر سگالی پر زور دیا ہےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں نریندر مودی نے کہا، "سموتسری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ درگزر اور ہمدردی ہر رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔"
اس موقع سے جڑی قدروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا، "اس مقدس موقع پر، عاجزی ہماری رہنمائی کرے اور مہربانی نیز خیر سگالی ہمارے ہر عمل کو سنوارے۔"نریندر مودی نے روایتی جینی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "مِچھامی دُکڑم!
"جین برادری کی جانب سے پریوشن پرو کے اختتام کے طور پر منایا جانے والا سموتسری کا تہوار روحانی غور و فکر، ضبط نفس ، خود احتسابی اور معافی مانگنے کے لیے وقف ہے۔ اس موقع پر لوگ روایتی طور پر اپنے خیالات، الفاظ یا افعال کے ذریعے جانے یا انجانے میں پہنچنے والے کسی بھی دکھ یا نقصان کے لیے دوسروں سے معافی مانگتے ہیں
۔لفظ "مچھامی دکڑم" معافی کی ایک عاجزانہ درخواست کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور یہ مصالحت، شفقت، عدم تشدد نیز خود کو کینے اور ماضی کے گلے شکووں سے پاک صاف کرنے پر جین مذہب کے زور کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم مودی کے پیغام نے ان قدروں کی آفاقی اہمیت کو نمایا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عاجزی، مہربانی اور خیر سگالی سے مضبوط ذاتی تعلقات استوار کرنے اور معاشرے میں مزید آہنگی پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
