اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال کی راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان

اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال کی راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان


، 

نئی دہلی،  اتر پردیش کی 10 اور اتراکھنڈ کی ایک سیٹ کے لیے دو سالہ راجیہ سبھا انتخاب نیز مغربی بنگال کی راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے 16 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے منگل کے روز یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش کے 10 اور اتراکھنڈ کے ایک راجیہ سبھا رکن کی مدت 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا رکن رکمنی ملک کے 16 جولائی 2026 کو دیے گئے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔
اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو جاری کیا جائے گا اور نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ چھ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
 کاغذات نامزدگی کی جانچ سات اکتوبر کو ہوگی، جبکہ نو اکتوبر تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ تینوں ریاستوں کی ان 12 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 16 اکتوبر کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر بعد 4:00 بجے تک ہوگی اور اسی دن شام 5:00 بجے سے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پورا انتخابی عمل 19 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا.

About The Author

Related Posts

Latest News