امریکا: دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، بڑا طیارہ حادثہ ٹل گیا
۔
اطلاعات کے مطابق پاناما سٹی سے آنے والا کوپا ایئرلائن کا طیارہ ہوائی اڈے پر ٹیکسی کر رہا تھا کہ اس کے بازو کا ایک حصہ UPS کارگو طیارے کے اگلے حصے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے وقت مسافر طیارے میں 166 مسافروں اور عملے کے 6 ارکان سمیت کل 172 افراد سوار تھے۔
یہ واقعہ ہفتے کی رات امریکی وقت کے مطابق تقریباً 9 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا۔ دونوں طیارے ایئرپورٹ ٹیکسی وے پر سفر کر رہے تھے۔ UPS کارگو طیارہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ تصادم ہوا۔
حادثے کے فوراً بعد، کوپا ایئر لائنز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور طیارہ ان کے طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ اس کے بعد کنٹرول ٹاور نے UPS پائلٹ سے واقعہ کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ یو پی ایس کے پائلٹ نے بھی تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طیارہ قدرے اوور شاٹ ہوا تھا جس کے بعد دوسرے طیارے کا بازو ان کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
واقعے کے کچھ دیر بعد، کوپا ایئرلائنز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا کہ طیارے کا بایاں بازو خراب دکھائی دیا۔ تصادم سے مسافر طیارے کے اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
جہاز میں سوار ایک مسافر نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں کوپا ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے UPS بوئنگ 767 کارگو طیارے سے ٹکرانے کے بعد تباہ شدہ سامنے کا حصہ دکھایا گیا۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہیں۔ فی الحال دو مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جہاز میں سوار دیگر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
