وکرانت میسی اور شانایا کپور کی فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ 11 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

وکرانت میسی اور شانایا کپور کی فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ 11 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

 

ممبئی: وکرانت میسی اور شانایا کپور کی فلم ’آنکھوں کی گستاخیاں‘ 11 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور وکرانت میسی کے مدمقابل فلم 'آنکھوں کی گستاخیاں' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ یہ فلم 11 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم آنکھوں کی گستاخیاں کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے جس کی ایک وجہ شنایا کپور بھی ہیں۔ Zee Studios اور Mini Films کی طرف سے پیش کی جانے والی اس فلم کو ماناسی باگلا اور ورون باگلا نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کے ہدایت کار سنتوش سنگھ ہیں۔ کہانی نرنجن آئینگر اور مناسی بگلا نے لکھی ہے۔ اس کی موسیقی وشال مشرا نے دی ہے۔

About The Author

Latest News