سٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے درمیانبرتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی
On
ممبئی: عالمی سطح سے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر خدمات، توانائی، تیل اور گیس اور ٹیک جیسے گروپوں کی کمپنیوں میں خرید و فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ہفتے کے آخر میں اتار چڑھاؤ کے درمیان فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہا۔
جمعہ کو 30 شیئرز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 259.75 پوائنٹس بڑھ کر 80501.99 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 12.50 پوائنٹس بڑھ کر 24346.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جہاں بڑی کمپنیوں میں خریدار دیکھی گئی وہیں مڈ کیپ اور سمال کیپ کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.41 فیصد گر کر 42707.87 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.07 فیصد گر کر 47365.54 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
About The Author
Latest News
03 May 2025 20:04:42
ممبئی، ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مارچ 2025 کو