گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے

گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے

 

راجستھان کے بیکانیر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی صبح سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے قریب مدن مارکیٹ کی ایک عمارت میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ جس کے باعث عمارت کی چھت گر گئی اور دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین ملبے تلے دب گئے۔ دھماکے سے آگ بھی لگ گئی۔ حادثے میں دس زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے دو کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ شام کو ملبے سے ایک اور لاش نکالی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ سچن سونی، محمد اسلم اور سلمان بنگالی کی کل موت ہوگئی۔
جمعرات کو ایک اور زخمی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان کی شناخت کشن ولد پونم، کشن ولد بھنور، رام سوروپ، اسلم، لال چند اور آیان کے طور پر ہوئی ہے۔ دھماکے سے عمارت میں موجود 21 دکانیں تباہ ہو گئیں۔
آگ لگنے سے دکانوں میں موجود کپڑے، الیکٹرانکس اور پلاسٹک کی اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک کافی نقصان ہوچکا تھا۔

About The Author

Latest News