ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم چلی کے ہاتھوں شوٹ آؤٹ میں ہار گئی

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم چلی کے ہاتھوں شوٹ آؤٹ میں ہار گئی

 

روزاریو (ارجنٹینا)، ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کو جمعہ کو چلی کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 2-2 سے برابری کے بعد 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج یہاں کھیلے گئے چار ملکی ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سکھویر کور (35 ویں) اور کنیکا سیواچ (47 ویں) نے ہندوستان کے لئے گول کئے۔ چلی کی جانب سے جیسنٹا سولاری (27ویں) اور کپتان لورا مولر (42ویں) نے گول کئے۔

چلی نے دوسرے کوارٹر میں 27ویں منٹ میں جیسنٹا سولاری کے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے برتری حاصل کی۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کی سکھویر کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔

چلی نے 42ویں منٹ میں کپتان لورا مولر کے فیلڈ گول سے برتری حاصل کر لی لیکن ہندوستان نے چوتھے کوارٹر کا مضبوط آغاز کیا اور کنیکا سیواچ نے 47ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں اسکور 2-2 سے برابر ہونے پر میچ شوٹ آؤٹ پر چلا گیا جہاں چلی نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ چلی کی جانب سے جوزفینا کونسٹانزا گٹیریز، ازابیل لیونور میسن اور ٹرینیڈاڈ انٹونیا بیریوس نے گول کیے جب کہ شوٹ آؤٹ میں سونم ہندوستان کی واحد گول کرنے والی تھیں۔

ہندوستان کا اگلا مقابلہ یکم جون کو یوروگوئے کے خلاف ہوگا۔

About The Author

Latest News