انسانی حقوق کمیشن نے خاتون کی پٹائی کے معاملے میں آندھرا حکومت سے جواب طلب کیا ہے

انسانی حقوق کمیشن نے خاتون کی پٹائی کے معاملے میں آندھرا حکومت سے جواب طلب کیا ہے

۔

نئی دہلی، قومی انسانی حقوق کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں قرض کی ادائیگی نہ کرنے پر ایک ساہوکار کی بیوی کی پٹائی کے معاملے میں دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے میڈیا میں اس سلسلے میں رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے یہ کارروائی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 جون کو آندھرا پردیش کے چتور ضلع کے کپم منڈل کے نارائن پورم گاؤں میں ایک ساہوکار نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر سرعام مارا پیٹا کیونکہ اس کا شوہر قرض ادا کرنے کے قابل نہیں تھا۔ مبینہ طور پر گاؤں والوں نے اسے ساہوکار کے ہاتھوں مار پیٹ سے بچایا۔

About The Author

Latest News