باغبانی فصلوں کا رقبہ بڑھ کر 292.67 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا

باغبانی فصلوں کا رقبہ بڑھ کر 292.67 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا

۔

نئی دہلی، پھلوں، سبزیوں اور آلو اور پیاز کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں باغبانی فصلوں کا رقبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.81 لاکھ ہیکٹر بڑھ کر سال 2024-25 میں 292.67 لاکھ ہیکٹر ہو گیا ہے۔

مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کو یہاں باغبانی فصلوں کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی فصلوں کی پیداوار 3.66 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3677.24 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ باغبانی فصلوں کی پیداوار سال 2023-24 کے مقابلے میں 129.80 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

About The Author

Latest News