ایران چند ماہ میں یورینیم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے: گروسی

ایران چند ماہ میں یورینیم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے: گروسی

 

ویانا، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایرانی جوہری مقامات کو بھاری نقصان پہنچا ہے لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایران چند ماہ میں یورینیم کی افزودگی شروع کر سکتا ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسٹر گروسی کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری منصوبے کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ امریکی حملوں میں فورڈو، نتانز اور اصفہان کے جوہری مقامات کے سینٹری فیوجز کو کافی نقصان پہنچنے کی وجہ سے ایران کا جوہری پروگرام کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے۔

About The Author

Latest News