دہلی کے اسکولوں کو پھر بم کی دھمکیاں

دہلی کے اسکولوں کو پھر بم کی دھمکیاں

 

نئی دہلی، دہلی کے اسکولوں کو بدھ کو مسلسل تیسرے دن بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، دوارکا میں سینٹ تھامس، وسنت کنج میں وسنت ویلی اسکول، حوز خاص میں مدرز انٹرنیشنل اسکول، پسم وہار میں رچمنڈ گلوبل اسکول اور لودھی اسٹیٹ میں سردار پٹیل ودیالیہ کو بم کی دھمکیاں ملی ہیں۔

بم کی دھمکی کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکول کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

دہلی پولیس، بم اسکواڈ اور فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم اسکول کے احاطے کی چھان بین کر رہی ہے۔ فی الحال کسی بھی سکول سے کوئی مشکوک مواد نہیں ملا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی اسکولوں کو پیر اور منگل کو بھی بم کی دھمکی کی ای میل موصول ہوئی تھیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News