الیکشن کمیشن نئے نائب صدر کے انتخاب کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا
بدھ کو جاری ایک پریس نوٹ میں کمیشن نے کہا کہ اس نے نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور تیاریاں مکمل ہونے کے بعد جلد از جلد انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے پہلے کی تیاریوں میں الیکٹورل کالج کی فہرست تیار کرنا، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کرنا اور نائب صدر کے عہدہ کے لیے گزشتہ تمام انتخابات سے متعلق معلومات جمع کرنا اور فراہم کرنا شامل ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے منگل کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے نائب صدر کے عہدے سے شری جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کا عوامی نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت اس عہدے کے لیے انتخابات کرائے۔ نائب صدر کے انتخاب کی رہنمائی صدر اور نائب صدر الیکشن ایکٹ 1952 اور 1974 میں اس سے متعلق قواعد کے تحت ہوتی ہے۔
نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے تمام اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔