آئی پی ایس افسران عامر خان کے گھر پہنچ گئے، اصل وجہ سامنے آگئی

آئی پی ایس افسران عامر خان کے گھر پہنچ گئے، اصل وجہ سامنے آگئی

 

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے گھر آئی پی ایس افسران کے آنے کی اصل وجہ اب سامنے آگئی ہے۔

عامر کی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ ’ایک بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی ان سے ملنا چاہتے تھے تو عامر خان نے انہیں اپنے گھر بلایا اور ان سے بات کی۔

ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں لگژری بس میں بیٹھے کئی آئی پی ایس افسران عامر خان کی عمارت کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ اس کے بعد طرح طرح کی افواہیں پھیلنے لگیں۔ جیسے عامر ایک پروجیکٹ بنا رہے ہیں جس کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔

عامر خان گزشتہ کئی سالوں سے مختلف بیچوں کے آئی پی ایس ٹرینیز سے مل رہے ہیں۔ خاص طور پر ان کی فلم سرفروش کے بعد کئی آئی پی ایس افسران ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

حال ہی میں عامر خان کی فلم ستارے زمین پر ریلیز ہوئی جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔ ان دنوں وہ فلم کی اسپیشل اسکریننگ کروا رہے ہیں اور جلد ہی وہ عامر خان پروڈکشن کے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔

عامر خان فلم کولی میں رجنی کانت کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ایک اور فلم میں بھی کام کریں گے جس کی ہدایت کاری لوکیش کنگراج کریں گے۔

About The Author

Latest News