سزا کی مدت سے زائد سزا پانے والے مجرم کو رہا کیا جائے: سپریم کورٹ
On
جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے 2002 کے نتیش کٹارا قتل کیس میں مجرم سکھ دیو یادو عرف پہلوان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ ہدایت دی۔
عدالت نے کہا کہ یادو نے اس سال مارچ میں بغیر کسی معافی کے 20 سال کی سزا پوری کر لی ہے۔
بنچ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہوم سکریٹریوں کو یہ بھی معلوم کرنے کی ہدایت دی کہ آیا کوئی بھی مجرم مقررہ مدت سے زیادہ قید میں ہے یا نہیں۔ اگر کوئی مجرم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے اور مقررہ مدت سے زیادہ قید ہے تو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے جلد رہا کیا جائے۔
بنچ نے کہا کہ عدالت کے اس حکم کو نیشنل لیگل سرویس اتھارٹی کے ممبر سکریٹری کو بھیجا جائے تاکہ ریاستوں کی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کو اس سے آگاہ کیا جا سکے۔
About The Author
Latest News
12 Aug 2025 19:37:28
۔
آج کل برسات کا موسم چل رہا ہے، اس موسم میں کئی طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں، جن...