وار 2 200 کروڑ کلب میں شامل

وار 2 200 کروڑ کلب میں شامل

 

ممبئی، ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم وار 2 نے بھارتی مارکیٹ میں 204 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یش راج فلمز کی فلم وار 2 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ وار 2، جسے آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے، جس میں ہریتھک روشن، این ٹی آر جونیئر اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ یش راج فلمز (YRF) کی جاسوس کائنات کی چھٹی فلم ہے۔ جونیئر این ٹی آر نے اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔ اس فلم میں انیل کپور اور آشوتوش رانا کے بھی اہم کردار ہیں۔

تجارتی ویب سائٹ ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم 'وار 2' نے پہلے ہفتے میں 199.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اب آٹھویں دن کی کلیکشن بھی سامنے آ گئی ہے۔ ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم وار 2 نے آٹھویں دن پانچ کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اس طرح فلم وار 2 نے آٹھ دنوں میں بھارتی مارکیٹ میں 204 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

About The Author

Related Posts

وار 2 200 کروڑ کلب میں شامل

وار 2 200 کروڑ کلب میں شامل

Latest News