امریکہ میں ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد

امریکہ میں ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد

 

نئی دہلی، امریکہ میں بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی درآمدی ڈیوٹی بدھ سے نافذ ہو گئی ہے، جس سے اس مارکیٹ میں بھارت کے الیکٹرانک سامان، ٹیکسٹائل اور کیمیکل سیکٹر کے لیے چیلنج بڑھ گیا ہے۔ روس سے خام تیل کی درآمد کو امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بھارت پر یہ ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو اس ماہ کے شروع میں عائد 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی کے علاوہ ہے۔
امریکی حکومت نے پیر کو 27 اگست سے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا، جو ہندوستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 9.31 بجے سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس سے متعلق حکم نامے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست کے پہلے ہفتے میں دستخط کیے تھے۔ امریکہ میں ہندوستانی برآمدی سامان پر 25 فیصد کی اونچی شرح ٹیکس لگانے کا پہلا فیصلہ 7 اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

About The Author

Latest News