ہاکی ایشیا کپ میں بھارت، ملائیشیا، کوریا، جاپان کی جیت

ہاکی ایشیا کپ میں بھارت، ملائیشیا، کوریا، جاپان کی جیت

 

راجگیر، ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ہیرو مینز ایشیا کپ راجگیر بہار 2025 میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو چین کے خلاف 4-3 سے جیت کے ساتھ کیا۔ ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو 4-1، کوریا نے چائنیز تائپے کو 7-0 اور جاپان نے قازقستان کو 7-0 سے شکست دی۔

آج یہاں راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے (20ویں، 33ویں، 47ویں) منٹ میں گول کر کے ہندوستان کی ہیٹ ٹرک کی۔ ہندوستان کی جانب سے پہلا گول جوگراج سنگھ نے (18ویں) منٹ میں کیا۔ دوسری جانب چین کی جانب سے شیہاؤ ڈو (12ویں)، بینہائی چن (35ویں) اور جیشینگ گاؤ (41ویں) نے گول کئے۔

About The Author

Latest News