انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ پیر ہے

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ پیر ہے

 

 

۔

نئی دہلی، پیر کو سال 2025-26 کے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے اور ایسے میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری لمحات کی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے آج ہی اپنے ریٹرن فائل کریں۔
محکمہ نے اتوار کو سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن آج ہی فائل کریں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب بڑی تعداد میں لوگ آخری وقت میں لاگ ان ہوتے ہیں تو سرور ہینگ یا سست عمل کی شکایات سامنے آتی ہیں۔

غور طلب ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ فی الحال 15 ستمبر ہے۔ اس کے بعد ریٹرن فائل کرنے پر پانچ لاکھ تک کل آمدنی والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ اور اس سے زیادہ آمدنی والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ انکم ٹیکس نے سنیچر کو بتایا تھا کہ اب تک چھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ریٹرن داخل کیے ہیں۔ سال 2024-25 میں 7.28 کروڑ ٹیکس دہندگان نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا تھا۔

About The Author

Latest News