خود انحصاری صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ دفاعی شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہے: راجناتھ

خود انحصاری صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ دفاعی شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کا ذریعہ ہے: راجناتھ

 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خود انحصاری کے خیال کو ملک کی قدیم روایت کا جدید ورژن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کے لیے صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ دفاعی شعبے میں موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔ پیر کو یہاں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (SIDM) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ قدیم زمانے میں ہندوستان کو سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا، اور خود انحصاری کا خیال اس کا جدید ورژن ہے۔
انہوں نے کہا، "خود انحصاری کا نظریہ ہماری حکومت کا صرف ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی قدیم روایت کا ایک جدید ورژن ہے۔ تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب تقریباً ہر گاؤں اپنے آپ میں ایک صنعت تھا۔ ہندوستان کو سونے کی چڑیا اس لیے کہا جاتا تھا کہ ہم اپنی ضروریات کے لیے باہر نہیں دیکھتے بلکہ انھیں اپنی مٹی پر پورا کرتے ہیں۔"

About The Author

Related Posts

Latest News