لکھنؤ کے ریلوے اسپتال میں لگی آگ، سی سی یو میں پھنسے 22 مریضوں کو نکالا گیا
On
لکھنؤ: لکھنؤ کے عالم باغ میں واقع ریلوے اسپتال میں پیر کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگتے ہی تین منزلہ اسپتال دھویں سے بھر گیا جس سے مریضوں اور عملے کا دم گھٹنے لگا۔ کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل بائیس مریض واقعے کے دوران پھنس گئے اور انہیں فوری طور پر بچا لیا گیا۔
آگ لگنے کی اطلاع فائر کنٹرول روم کو صبح 5 بج کر 38 منٹ پر دی گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ 5 بج کر 48 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر سی سی ٹی وی سرور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ چند منٹوں میں ہی آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور گراؤنڈ فلور پر دھواں پھیل گیا، جس سے پہلی منزل پر موجود CCU یونٹ بھر گیا، جہاں مریضوں کو داخل کیا گیا تھا۔
About The Author
Related Posts
Latest News
27 Oct 2025 19:40:10
بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن (BSSC) نے سٹینو گرافر اور سٹینو ٹائپسٹ گریڈ-III کی کل 432 آسامیوں پر بھرتی کا
