موسیقی سننا ڈیمنشیا کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے

موسیقی سننا ڈیمنشیا کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے

۔

میلبورن، آسٹریلیا: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ موسیقی سننا یا موسیقی کے آلات بجانا ڈیمنشیا (یادداشت میں کمی) کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے محققین 10,800 سے زائد معمر افراد کے مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے۔ موناش یونیورسٹی نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں اس مطالعے کی تفصیل دی گئی۔ تحقیق سے پتا چلا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جو باقاعدگی سے موسیقی سنتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہوتا ہے جنہوں نے کبھی یا شاذ و نادر ہی ایسا نہیں کیا۔ دریں اثنا، موسیقی کا آلہ بجانا ڈیمنشیا کے خطرے میں 35 فیصد کمی سے منسلک تھا۔

About The Author

Related Posts

Latest News