سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کو تلنگانہ کابینہ میں شامل کیا گیا
۔
حیدرآباد: سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو جمعہ کو تلنگانہ کابینہ میں شامل کیا گیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر جشنو دیو ورما نے انہیں ریاستی وزیر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور کئی دیگر کابینی وزراء بھی موجود تھے۔
مسٹر اظہرالدین ریونتھ ریڈی کابینہ میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر ہوں گے۔ تلنگانہ میں تقریباً 21 ماہ پرانی ریونتھ ریڈی کابینہ کی یہ دوسری توسیع ہے۔ کابینہ کی اس توسیع کے ساتھ ہی کابینہ میں وزراء کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں 119 ایم ایل اے ہیں۔
مسٹر اظہر الدین کو ابھی تک کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر 2023 کے انتخابات میں حصہ لیا تھا، لیکن انہیں بھارت راشٹرا سمیتی کے امیدوار نے شکست دی تھی۔ وہ اتر پردیش کے مرادآباد حلقہ سے لوک سبھا کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 
                 
                 
                 
                 
                 
                 
                