آر ایس ایس اپنے آغاز سے ہی آئین پر حملہ آور رہا ہے: کانگریس

آر ایس ایس اپنے آغاز سے ہی آئین پر حملہ آور رہا ہے: کانگریس

 

نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اپنے آغاز سے ہی آئین مخالف رہی ہے اور اس لیے اس نے اپنانے کے فوراً بعد اس پر حملہ کرنا شروع کردیا۔
کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 76 سال پہلے آج کے دن جب دستور ساز اسمبلی کے چیئرمین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستانی آئین کا مسودہ اسمبلی میں پیش کیا تو انہوں نے ایک زبردست تقریر کی تھی جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اگلے ہی دن آر ایس ایس نے آئین پر شدید حملہ کیا اور یہ حملہ آج بھی جاری ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News