آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی
اسلام آباد، 11 دسمبر (آئی اے این ایس) پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جمعرات کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ فیض حمید کو متعدد معاملات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید کی سزا سنائی۔
پاکستانی فوج نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت 12 اگست 2024 کو قانونی کارروائی شروع ہوئی۔ پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ سزا کا فیصلہ 15 ماہ کے مقدمے کے بعد کیا گیا۔
حمید کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور افراد کو "غلط طور پر نقصان" پہنچانے کا مجرم پایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت سے سیاسی بدامنی اور عدم استحکام کو ہوا دینے میں ان کے مبینہ کردار کے لیے الگ الگ کارروائی کی جا رہی ہے۔"
