دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں کیجریوال اور سسودیا بری

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں کیجریوال اور سسودیا بری

 

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بری کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
سی بی آئی کا یہ فیصلہ یہاں کی راؤس ایونیو عدالت نے ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں مسٹر کیجریوال، مسٹر سسودیا اور 21 دیگر ملزمان کو بری کرنے کے بعد آیا ہے۔ خصوصی جج جتیندر سنگھ نے چارج شیٹ میں نامزد افراد میں سے کسی کے خلاف الزامات عائد کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
سی بی آئی کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نچلی عدالت نے ان کی تحقیقات کے کئی اہم پہلوؤں کو نظر انداز کیا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سی بی آئی اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی۔

About The Author

Related Posts

Latest News