ملک ایک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا: راہول

ملک ایک بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا اثر عام آدمی پر پڑے گا: راہول

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک بڑے اقتصادی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، اور اس کا سب سے زیادہ اثر عام لوگوں پر پڑے گا۔
منگل کو اپنے اتر پردیش کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کا اقتصادی ڈھانچہ گزشتہ چند سالوں میں پوری طرح سے بدل گیا ہے، جس سے ایک بڑا اقتصادی طوفان آیا ہے۔
انہوں نے کہا، "پچھلے کچھ دنوں سے میں کہہ رہا ہوں کہ مودی جی نے ملک کا معاشی ڈھانچہ بدل دیا ہے۔ ایک بڑا معاشی بحران آنے والا ہے۔ بدقسمتی سے اس کا خمیازہ عام آدمی کو اٹھانا پڑے گا۔ اس اقتصادی جھٹکے سے نہ صرف اڈانی، امبانی اور مودی متاثر ہوں گے بلکہ ملک کے عام لوگوں پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔"
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ اقتصادی چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے بجائے حکومت لوگوں کو بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہے، جب کہ وزیر اعظم خود مسلسل غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ملک کے لیے مشکل ہو سکتا ہے اور حکومت وقت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

About The Author

Related Posts

Latest News