مودی ٹرمپ کے دعووں کو چیلنج کیوں نہیں کرتے: کانگریس

مودی ٹرمپ کے دعووں کو چیلنج کیوں نہیں کرتے: کانگریس

 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ آپریشن سندھور روکنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن مسٹر مودی انہیں چیلنج نہیں کررہے ہیں۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستان کو کسی ایسے تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دھوکہ نہیں دیا جانا چاہیے جو قومی مفادات کے خلاف ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ تجارتی معاہدہ اپنے حق میں کر سکے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ 6 فروری کو اعلان کردہ ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے تحت ہندوستان کو کئی رعایتیں دینے کی توقع تھی، جبکہ امریکہ نے ٹھوس ضمانتیں فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایسی کوئی بھی ڈیل ہندوستانی کسانوں اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو چاہئے کہ وہ صدر ٹرمپ کو خوش کرنے کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دیں اور امریکی صدر کے ان دعوؤں کا جواب دیں جس میں انہوں نے آپریشن سندھ کو روکنے کا سہرا بار بار لیا ہے۔

About The Author

Related Posts

Latest News