انڈیا اتحاد کے ساتھ مانسون اجلاس میں مختلف امور پر ہے حکومت سے جواب مانگنے کی تیاری : کانگریسنئی
دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں انڈیا اتحاد کی حلیف جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن کے طریقہ کار، خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر)، خارجہ پالیسی، قومی سلامتی، چین اور امریکہ سے جڑے تجارتی مسائل، حد بندی، ایک ملک ایک الیکشن، بدعنوانی کے الزامات اور جمہوری اداروں کے کام کاج سمیت عوامی مفاد کے مختلف امور پر حکومت سے جواب مانگا جائے گا۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ پارٹی صرف مانسون اجلاس کی حکمت عملی پر ہی کام نہیں کر رہی ہے بلکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔ریاستوں میں تنظیمی میٹنگوں کا دور جاری ہے اور کانگریس اپنے تنظیم کو مضبوط کرنے کے علاوہ انڈیا اتحاد کی حلیف جماعتوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر حکومت کو مختلف امور پر گھیرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔
