امریکی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
ایک بیان میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ بدھ کی صبح امریکی افواج نے ایران کے جنوبی ساحل پر کئی مانیٹرنگ اور مشاہداتی مراکز پر حملہ کیا، جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 2(4) کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ حملے پاکستان کی طرف سے ثالثی کی گئی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی پہلی شق کی بھی سنگین خلاف ورزی تھی، جس نے تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے گزشتہ رات ایران کی تیل کی برآمدات کی اجازت واپس لینے، آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات کی خلاف ورزیوں اور اسرائیل کی مسلسل فوجی کارروائی اور لبنان کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں نے معاہدے کی کلیدی اور بنیادی شقوں کو غیر موثر بنا دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا، "امریکی حکومت، جس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کشیدگی کے اس خطرناک اضافے کے نتائج کی پوری ذمہ داری اٹھائے گی۔"
