مہادیو ایپ کیس میں بی جے پی لیڈروں کے رول کی جانچ ہونی چاہئے، لیکن ای ڈی پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہئے: دیویندر یادو

مہادیو ایپ کیس میں بی جے پی لیڈروں کے رول کی جانچ ہونی چاہئے، لیکن ای ڈی پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہئے: دیویندر یادو

 

نئی دہلی، دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے مہادیو بیٹنگ ایپ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کو لے کر بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پر دباؤ نہیں ڈالا گیا تو اس مبینہ 1200 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں بی جے پی کے کئی لیڈروں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔

مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ دہلی بی جے پی کے اقتصادی سیل کے کنوینر وکاس گرگ کی گرفتاری اور ان سے منسلک کمپنیوں کے تقریباً 940.77 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کرنا سنگین معاملات ہیں۔ بی جے پی اس معاملے کو ذاتی کاروباری سرگرمی قرار دے کر ذمہ داری سے چھٹکارا پانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔

About The Author

Related Posts

Latest News