ایران نے مذاکرات دوبارہ شروع نہ کیے تو امریکا فوجی کارروائی بڑھا دے گا: ٹرمپ

ایران نے مذاکرات دوبارہ شروع نہ کیے تو امریکا فوجی کارروائی بڑھا دے گا: ٹرمپ

 

 

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے مذاکرات کی میز پر واپس آنے سے انکار کیا تو امریکا اگلے ہفتے کے اوائل میں ایرانی پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل چوتھے روز حملوں کے بعد کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے۔
منگل کی رات فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کیے تو امریکہ اپنی فوجی کارروائی کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ "اگلا ہفتہ ان کے لیے بہت برا ہونے والا ہے، اگر وہ میز پر آ کر مذاکرات نہیں کرتے تو ہم ان کے تمام پاور پلانٹس اور پلوں کو تباہ کر دیں گے۔"

About The Author

Related Posts

Latest News